سعید خطیب زادہ نے اسرائيل کے ہاتھوں مسجد الاقصی کی توہین و بے حرمتی اور فلسطینیوں پراسرائيل کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
خطیب زادہ نے فلسطینی عوام کی مزاحمت اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام نے مسلمانوں کے قبلہ اول کے تحفظ کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی ممالک اور امت مسلمہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی بھر پور مدد کریں ۔
سعید خطیب زادہ نے کہا کہ اسلامی مزاحمتی تنظيمیں مسجد الاقصی کی حفاظت کے سلسلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گی۔
خطیب زادہ نے عالمی اداروں اور برادری سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کو مسجد الاقصی پر حملہ کرنے سے باز رکھیں ۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ